Seventh_Paper1_Maths_Set7 Quiz

Quiz Image
Topic: Seventh_Paper1_Maths_Set7 Quiz
Total Marks: 30
Questions: 15

اہم ہدایات

اس کوئز میں اساتذہ, طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اپنا پورا نام, ای میل ,موبائل نمبر اور ایڈریس انگریزی میں لکھیں۔

جن شرکاء کو 60 فی صد سے زائد نمبرات حاصل ہوں گے انھیں آن لائن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ جنھیں 60فی صد نمبرات سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ اس میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔ناکام ہونے یا 60 فی صد سے کم نمبرات لینے پر دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے۔اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Fill Your General Information

کوئز کے سوالات

سوال نمبر 1
2 Marks
81/8 کلومیٹر = ؟ میٹر
سوال نمبر 2
2 Marks
44 سم لمبائی والے دو تار لیے گئے اور ان میں سے ایک تار کو دائرہ نما شکل اور دوسرے کو مربع نما شکل میں تبدیل کیا گیا تو بتائیے دونوں اشکال کے رقبے میں کتنا فرق ہوگا؟
سوال نمبر 3
2 Marks
720 میٹر لمبائی والی ایک رسی کو یکساں فاصلے پر 7 جگہ سے کاٹنے پر ہر ایک ٹکڑے کی لمبائی کتنی ڈیسی میٹر ہوگی؟
سوال نمبر 4
2 Marks
ایک مربع کا رقبہ 5.29 مربع سینٹی میٹر ہے تو اس مربے کا احاطہ کیا ہوگا؟
سوال نمبر 5
2 Marks
ایک اسمبلی ہال کی لمبائی 20 میٹر اور چوڑائی 17 میٹر ہے۔ اس اسمبلی ہال میں آدھا میٹر ضلع والے مربع نما فرشیاں بٹھانی ہیں تو بتائیے ایسی کتنی فرشیاں درکار ہوں گی؟
سوال نمبر 6
2 Marks
ایک مربع کا رقبہ 729 مربع سم ہوتو اس مربع کا احاطہ کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 7
2 Marks
ایک دائرہ نما باغ کا قطر 700 میٹر ہے۔ اس باغ کے اطراف 5 پھیروں والی تار کی باڑ لگانی ہے۔ اگر تار کی قیمت 60 روپے فی میٹر ہوتو باڑ کے لیے کل کتنا خرچ ہوگا؟
سوال نمبر 8
2 Marks
88 سم لمبائی والی ایک تار سے مربع تیار کیا گیا اور دوسری 88 سم لمبائی والی تار سے ایک دائرہ بنایا گیا تو دائرے اور مربع کے رقبوں کے درمیان فرق کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 9
2 Marks
60 میٹر لمبے اور 40 میٹر چوڑائی والے مستطیل نما باغ کے گرد باہر کی جانب 3½ میٹر چوڑائی والا راستہ تیار کیا گیا تو راستہ کتنے مربع میٹر ہوگا؟
سوال نمبر 10
2 Marks
ایک مکعب کی کل سطح کا رقبہ 294 مربع سم ہو تو اس مکعب کا حجم کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 11
2 Marks
250 میٹر لمبے، 150 میٹر چوڑے اور 2 میٹر گہرے گڑھے کی مٹی 7.5 کلومیٹر لمبے، 20 میٹر چوڑے راستے پر ڈالنے پر کتنے میٹر موٹی مٹی کی تہ تیار ہوگی؟
سوال نمبر 12
2 Marks
بازو کی شکل کا مشاہدہ کر کے معلوم کیجیے کہ △PQR کا احاطہ کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 13
2 Marks
30 سم لمبائی اور 20 سم چوڑائی والے ایک مستطیل کا احاطہ جتنا ہے۔ اتنی ہی احاطے والے مربع کا رقبہ کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 14
2 Marks
بازو کی شکل میں □PQRS کا رقبہ 900 مربع سم ہو تو □PQRS کے اضلاع کے درمیانی نقاط کو جوڑ کر تیار ہونے والے □ABCD کا رقبہ کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 15
2 Marks
ایک مکعب کا ایک ضلع 12 سم ہے۔ اس طرح کے تین دھاتوں والے مکعب کو پگھلا کر ایک مکعب نما تیار کیا گیا۔ اس مکعب نما کا قاعدہ یا نچلی سطح کا رقبہ 144 مربع سم ہے تو اس مکعب کی اونچائی کیا ہوگی؟(2020)