Fourth_Paper1_Maths_Set7 Quiz

Quiz Image
Topic: Fourth_Paper1_Maths_Set7 Quiz
Total Marks: 30
Questions: 15

اہم ہدایات

اس کوئز میں اساتذہ, طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اپنا پورا نام, ای میل ,موبائل نمبر اور ایڈریس انگریزی میں لکھیں۔

جن شرکاء کو 60 فی صد سے زائد نمبرات حاصل ہوں گے انھیں آن لائن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ جنھیں 60فی صد نمبرات سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ اس میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔ناکام ہونے یا 60 فی صد سے کم نمبرات لینے پر دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے۔اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Fill Your General Information

کوئز کے سوالات

سوال نمبر 1
2 Marks
ساڑھے تین کلومیٹر = کتنے کلومیٹر، کتنے میٹر؟
سوال نمبر 2
2 Marks
باسط نے میراتھان (دوڑ کا مقابلہ) میں ۴ کلومیٹر کا فاصلہ ۱۰ منٹ میں طے کیا تو اس نے ایک منٹ میں کتنا فاصلہ طے کیا ہوگا؟
سوال نمبر 3
2 Marks
پروین نے ۳ کلوگرام ۲۵۰ گرام ٹماٹر اور ۲ کلوگرام ۵۰۰ گرام مٹر خریدا تب اس نے کتنی سبزی خریدی؟
سوال نمبر 4
2 Marks
۳۶ لیٹر کتنے ملی لیٹر کے برابر ہیں؟
سوال نمبر 5
2 Marks
۵ گھنٹے ۳۵ منٹ برابر کتنے منٹ؟
سوال نمبر 6
2 Marks
یوم آزادی کے دن جمعہ تھا تو اس مہینے میں کون سادن پانچ مرتبہ آئے گا؟
سوال نمبر 7
2 Marks
کتنے درجن = گروس ۳ + درجن ۴
سوال نمبر 8
2 Marks
آمنہ کے پاس ۵۰، ۱۰۰، ۲۰۰ اور ۵۰۰ کے نوٹوں کی تعداد مساوی ہے اور ان کی کل رقم ۳۴۰۰ روپے ہیں۔ تو بتائے اس کے پاس کل کتنے نوٹ ہیں؟
سوال نمبر 9
2 Marks
۹۷۰ روپے میں ۵۰ روپے کے زیادہ سے زیادہ کتنے نوٹ ہوں گے؟
سوال نمبر 10
2 Marks
ایک گروس کاغذ میں ۵ دستے کاغذ چھپائی کے لیے استعمال کیے گئے تو گروس میں کتنے کاغذ باقی ہوں گے؟
سوال نمبر 11
2 Marks
سلمہ کو کرتی سینے کے لیے ڈھائی میٹر کپڑا درکار ہے اور اس کی دو بہنوں میں سے ہر ایک کو ڈیڑھ میٹر کپڑا درکار ہے۔ دکاندار نے تینوں کے لیے کپڑا ۱۰ میٹر کے تھان میں سے کاٹ کر دیا تو تھان میں کتنا کپڑا باقی بچے گا؟
سوال نمبر 12
2 Marks
ایک مدرسے کے باغ میں پانی ڈالنے کے لیے ویسم کو ۱۵ منٹ، نسیم کو پاؤ گھنٹہ، فاطمہ کو ۹۰۰ سیکنڈ اور راحیل کو آدھا گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔ تو بتائے پانی ڈالنے کے لیے سب سے زیادہ وقت کسے درکار ہوا؟
سوال نمبر 13
2 Marks
پیر کے دن رانی چنیما ایکسپریس کا اسٹیشن پر پہنچنے کا وقت بعد نیم روز ۸ بجے تھا۔ وہ گاڑی ۵ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ تو بتائے وہ کتنے بجے اسٹیشن پر پہنچی؟
سوال نمبر 14
2 Marks
ثانیہ کے پاس ۱ ریم کاغذ ہے۔ اسے ہر فائل میں ۱ دستہ کاغذ رکھنا ہے۔ تو بتائے اسے تمام کاغذات رکھنے کے لیے کتنے فائل درکار ہوں گے؟
سوال نمبر 15
2 Marks
۲۰۲۶ میں یوم اساتذہ سنیچر کے دن آتا ہو، تو اسی سال یوم اطفال کونسے دن آئے گا؟