Seventh_Paper1_Urdu_Set1 Quiz

Quiz Image
Topic: Seventh_Paper1_Urdu_Set1 Quiz
Total Marks: 30
Questions: 15

اہم ہدایات

اس کوئز میں اساتذہ, طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اپنا پورا نام, ای میل ,موبائل نمبر اور ایڈریس انگریزی میں لکھیں۔

جن شرکاء کو 60 فی صد سے زائد نمبرات حاصل ہوں گے انھیں آن لائن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ جنھیں 60فی صد نمبرات سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ اس میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔ناکام ہونے یا 60 فی صد سے کم نمبرات لینے پر دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے۔اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Fill Your General Information

کوئز کے سوالات

درج ذیل عبارت کا بغور مطالعہ کیجئے اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات لکھیے۔

اسلام کے نزدیک نسل ،قومیت ، زبان یارنگ کی حیثیت ثانوی ہے، اور اس کی بناء پر انسان کے مرتبے و مقام کو واضح نہیں کیا جاسکتا۔ بلکہ مختلف العقیدہ لوگوں کے باہمی اتفاق سے رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ وحدت اسلام کا مقصد کسی ملک، قوم یا نظریے کی مخالفت نہیں بلکہ یہ اتحادامن عالم کے لیے باعث تقویت اور نوع انسانی کے لیے وجہ سلامتی ہے کیوں کہ اسلام عالمگیر مذہب ہے اور جس کی تعلیمات میں آفاقیت و ہمہ گیری ہے۔ جو لسانی و علاقائی تفاوت کو ہوا نہیں دیتا۔ جونوع انسانی کو اس کی مادی ترقی کی بدولت عزت وشرف سے نہیں نواز تا بلکہ انسان کے اخلاق ، حسن معاشرت اور صحیح العقیدہ ہونے اور باعمل ہونے کو فوقیت دیتا ہے ۔(Feb2018)

سوال نمبر 1
2 Marks
اسلام کے نزدیک نسل ،قومیت ،زبان یارنگ کی حیثیت کیسی ہے؟
سوال نمبر 2
2 Marks
وحدت اسلام کا کیا مقصد ہے؟
سوال نمبر 3
2 Marks
اسلام میں کس بات کی تلقین کی گئی ہے؟

ذیل میں دی گئی نظم کا بغور مطالعہ کیجئے اور دیے گئے سوالات کے جوابات کے صحیح متبادل کا انتخاب کیجئے۔

علم وہ دولت ہے جس کو آ نہیں سکتا زوال
ره زن علم و عمل ہو کوئی ہے امر محال
علم ہی سے جانتا ہے آدمی فطرت کا حال
علم ہی سے آدمیت پانی ہے رنگ کمال
کامیابی دین و دنیا کی اسے ممکن نہیں
علم کو بخشا ہو جس نے درجۂ خواب و خیال
ناز ہے دولت پر جن کو ان سے کہہ دو دوستو !
مال و زرفانی ہے لیکن علم مال لازوال
ہے جہالت جن کی پونجی ، میں وہ ناپیناۓ قوم
ان کے آگے ہر طرف شیطان کا پھیلاتا ہے حال
سچ تو یہ ہے مقصد تخلیق ہے علم و عمل
علم ہی دیتا ہے انسان کو حقیقت میں جمال
(July2022)

سوال نمبر 4
2 Marks
دین و دنیا کی کامیابی کسے نہیں ملتی؟
سوال نمبر 5
2 Marks
کس چیز کو زوال نہیں ہے؟
سوال نمبر 6
2 Marks
انسان کی تخلیق کا مقصد کیا ہے؟

صحیح متبادل کا انتخاب کر کے مربوط جملے کا پیراگراف تیار کیجئے۔

سوال نمبر 7
2 Marks
گھروں میں آئینے کا استعمال ۔۔۔۔۔۔کے لیے کیا جاتا ہے؟
سوال نمبر 8
2 Marks
آئینہ بنانے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا استعمال کیا جاتا ہے؟
سوال نمبر 9
2 Marks
ہمارا دایاں ہاتھ آئینے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔دکھائی دیتا ہے؟
سوال نمبر 10
2 Marks
آئینے میں چیزوں کے۔۔۔۔۔۔۔۔ نظر آتے ہیں؟
سوال نمبر 11
2 Marks
آئینے کے پیچھے رنگ کیوں لگاتے ہیں؟

ذیل میں دیے گئے مکالمے کو بغور پڑھ کر اس کے نیچے دیے گئے سوالات کے صحیح جوابات کا انتخاب کیجئے۔

مرد: اس بلڈنگ کے مالک اپ ہی ہیں؟

رام دیال : جی ہاں ۔

مرد: ہمیں ایک فلیٹ چاہیے۔

رام دیال : آج ہی لے لومہا راج مگر ہماری شرطیں تو آپ کو معلوم ہیں نا ؟

مرد: ہاں 300 روپے کرایہ ہوگا۔

رام دیال : ( پان کھا کر) مرزاجی ان کا اگر یمینٹ ٹائپ کر دو ۔

مرد: بہت بہتر ۔

رام دیال : آپ کا شبھ نام؟

مرد: میرا نام گری۔ کرپا رام بھارد واج ہے۔ یہ میری دھرم پتنی ساوتری ہیں۔

رام دیال : کہاں کے رہنے والے ہو؟

مرد: بھوج پور کے۔

رام دیال : آپ کیا کام کرتے ہو؟

مرد: میں پنڈت جی۔۔۔۔۔۔ کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک سائنسداں ہوں۔

سوال نمبر 12
2 Marks
بلڈنگ کے مالک کا نام کیا ہے؟
سوال نمبر 13
2 Marks
فلیٹ کرایہ کتنا تھا؟
سوال نمبر 14
2 Marks
پان کون کھاتا تھا؟
سوال نمبر 15
2 Marks
مرد کون تھا؟