Seventh_Paper1_Maths_Set8 Quiz

Quiz Image
Topic: Seventh_Paper1_Maths_Set8 Quiz
Total Marks: 30
Questions: 15

اہم ہدایات

اس کوئز میں اساتذہ, طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اپنا پورا نام, ای میل ,موبائل نمبر اور ایڈریس انگریزی میں لکھیں۔

جن شرکاء کو 60 فی صد سے زائد نمبرات حاصل ہوں گے انھیں آن لائن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ جنھیں 60فی صد نمبرات سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ اس میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔ناکام ہونے یا 60 فی صد سے کم نمبرات لینے پر دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے۔اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Fill Your General Information

کوئز کے سوالات

سوال نمبر 1
2 Marks
ہدایت: ترسیم کی مدد سے ذیل کے سوالات کے جواب لکھیے۔ ایک اسکول کے جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے تمام طلبہ نے باغ میں لگائے ہوئے پھلوں اور درخت اور پھولوں کے درخت کی تعداد ترسیم کا مشاہدہ کر کے سوالات کے جواب لکھیے۔

جماعت ہشتم، جماعت نہم اور جماعت دہم کے تمام طلبہ نے کل کتنے پھلوں کے درخت لگائے؟
سوال نمبر 2
2 Marks
تمام طلبہ نے لگائے ہوئے کل پھلوں کے درختوں اور پھلوں کے درختوں کا تناسب کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 3
2 Marks
12½% فی سال کی شرح سے 16000 روپے کے اصل زر کا 2¼ سال کا مفرد سود اور 10% فی سال کی شرح سے 16000 روپے اصل زر کا 2½ سال کا مفرد سود کا درمیانی فرق کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 4
2 Marks
ایک شئے کو 60 روپے میں فروخت کرنے پر جتنا نقصان ہوتا ہے۔ اس کا چار گنا نفع اس شئے کو 80 روپے میں فروخت کرنے پر ہوتا ہے تو اس شئے کی خرید قیمت کتنی ہوگی؟
سوال نمبر 5
2 Marks
ایک دکاندار نے 42700 روپے قیمت کا موبائل 39711 روپے میں فروخت کیا تو دکاندار نے کتنے فی صد چھوٹ دی؟
سوال نمبر 6
2 Marks
مدثر اور مزمل نے بالترتیب 91000 روپے اور 65000 روپے کی حصہ داری سے ایک کاروبار شروع کیا۔ سال کے آخر میں انہیں 48300 روپے نفع ہوا تو مدثر کا نفع میں حصہ کتنا ہوگا؟
سوال نمبر 7
2 Marks
ایک سبزی فروش کی ایک ہفتے کی فروخت یہ ہے: 3025 روپے، 3075 روپے، 3250 روپے، 3300 روپے، 2400 روپے، 2250 روپے اور x روپے۔ اگر اوسط فروخت 2800 روپے ہو تو x کی قیمت معلوم کریں۔
سوال نمبر 8
2 Marks
اکبر نے ایک ٹریکٹر دلال کے ذریعے 650000 روپوں میں خریدا۔ دلال کو 1½% دلالی ملی تو اس وہ ٹریکٹر کتنے روپوں میں ملا؟
سوال نمبر 9
2 Marks
شکر کی قیمت میں 25% اضافہ ہونے پر شکر کی فروخت میں 10 فی صدی کی واقع ہوئی تو آمدنی پر نی صدی اضافہ یانی صدی تخفیف کتنی ہوگی؟
سوال نمبر 10
2 Marks
گلاب بھائی نے ایک بینک میں 2,10000 روپے مفرد سود کے حساب سے 5 سال کے لیے رکھے۔ مدت ختم ہونے پر انہیں 336000 روپے ملے تو بتائیے سود کی شرح کتنی ہوگی ؟(2022)
سوال نمبر 11
2 Marks
اشوک نے 1500000 روپے میں خریدا ہوا گھر 20 فیصد نفع کے حساب سے فروخت کیا تو بتائیے اسے کتنی رقم حاصل ہوگی؟(2022)
سوال نمبر 12
2 Marks
راحت نے 5 لاکھ روپے میں خریدی ہوئی ایک گاڑی 6 فیصدی نفع سے فروخت کی تو اسے کتنے روپے ملیں گے؟(2020)
سوال نمبر 13
2 Marks
12 فی صد رعایت پر کسان نے ایک زرعی پمپ 6600 روپے میں خریدا تو زرعی پمپ کی چھپی ہوئی قیمت کتنی ہوگی؟(2021)
سوال نمبر 14
2 Marks
ایک پھل فروش نے 40 روپے درجن کے حساب سے 50 درجن کیلے خریدے۔ اس نے تمام کیلے 52 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کر دیے تو اس بیوپاری کو فی صدی نفع کتنا ہوگا؟(2020)
سوال نمبر 15
2 Marks
60 لیٹر دودھ میں ملائی کی مقدار %15 ہے اور 40 لیٹر دودھ میں ملائی کی مقدار %8 ہے ان دونوں دودھ کو ایک ساتھ ملانے پر حاصل شدہ آمیزہ میں ملائی کی مقدار کتنی ہوگی؟(2021)