Eighth_Paper1_Maths_Set6 Quiz

Quiz Image

Topic: Eighth_Paper1_Maths_Set6 Quiz

Total Marks: 20

No of Questions: 10

اہم ہدایات:

اس کوئز میں اساتذہ, طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اپنا پورا نام, ای میل ,موبائل نمبر اور ایڈریس انگریزی میں لکھیں۔

جن شرکاء کو 60 فی صد سے زائد نمبرات حاصل ہوں گے انھیں آن لائن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ جنھیں 60فی صد نمبرات سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ اس میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔ناکام ہونے یا 60 فی صد سے کم نمبرات لینے پر دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے۔اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Fill Your General Information

QUIZ

سوال نمبر 1: ایک استوانہ نما شکل کی ایک سیمنٹ کی ٹنکی کا قطر 7 میٹر ہے ۔اس کی اونچائی نصف قطر کے 6 گنا ہو تو اس ٹنکی میں کتنا پانی سمائے گا؟ 2 Marks
سوال نمبر 2: ایک مکب کا ایک ضلع 12 سم ہے۔ اس طرح کے تین دھاتوں والے مکعب کو پگھلا کر ایک مکعب نما تیار کیا گیا۔ اس مکعب نما کا قاعدہ یا نچلی سطح کا رقبہ 144 مربع سم ہے تو اس مکعب کی اونچائی کیا ہوگی؟( دو صحیح متبادلات کا انتخاب کیجئے)(2020) 2 Marks

ایک تاجر کی 2017 میں تین مہینوں کی خرید و فروخت ستونی ترسیم کے ذریعے ظاہر کی گئی ہے اس بنا پر سوالات کے جوابات لکھیے۔(202)

Question Image 1
سوال نمبر 3: دی ہوئی ستونی ترسیم کی قسم متبادلات میں سے پہچانیے۔ 2 Marks
سوال نمبر 4: تین مہینوں کی کل خرید کی کل فروخت سے نسبت معلوم کیجئے؟ 2 Marks
سوال نمبر 5: ایک مخروط کی کل سطح کا رقبہ 47.10 مربع سم ہے ۔اس کے قاعدے کا نصف قطر 3 سم ہو تو اس کی بلندی معلوم کیجئے۔(π=3.14)(2022) 2 Marks

چار مختلف گاؤں کے جوار اور گیہوں اناج کی پیداوار فیصد کے لحاظ سے ذیل کی تقسیمی ستونی ترسیم میں بتایا گیا ہے اس کا مشاہدہ کر کے دیے ہوئے سوالات کے جوابات دیجئے۔(2020)

Question Image 1
سوال نمبر 6: D گاؤں کی جوار کی پیداوار B گاؤں کی جوار کی پیداوار سے کس قدر زیادہ ہے؟ 2 Marks
سوال نمبر 7: A گاؤں کی گیہوں کی پیداوار اور C گاؤں کی گیہوں کی پیداوار کا تناسب کتنا ہوگا؟ 2 Marks
سوال نمبر 8: ایک پھل فروش نے 40 روپے درجن کے حساب سے 50 درجن کیلے خریدے۔ اس نے تمام کیلے 52 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کر دیے تو اس بیوپاری کو فی صدی نفع کتنا ہوگا؟(2020) 2 Marks
سوال نمبر 9: 60 لیٹر دودھ میں ملائی کی مقدار %15 ہے اور 40 لیٹر دودھ میں ملائی کی مقدار %8 ہے ان دونوں دودھ کو ایک ساتھ ملانے پر حاصل شدہ آمیزہ میں ملائی کی مقدار کتنی ہوگی؟(2021) 2 Marks
سوال نمبر 10: بابر خان نے ایک مشین دو سال قبل 62500 روپے میں خریدی تھی مشین کی قیمت ہر سال %8 کم ہوتی جاتی ہے تو اس مشین کی آج کی قیمت کیا ہوگی؟(2020) 2 Marks