Fifth_Paper1_Urdu_Set1 Quiz

Quiz Image

Topic: Fifth_Paper1_Urdu_Set1 Quiz

Total Marks: 36

No of Questions: 18

اہم ہدایات:

اس کوئز میں اساتذہ, طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اپنا پورا نام, ای میل ,موبائل نمبر اور ایڈریس انگریزی میں لکھیں۔

جن شرکاء کو 60 فی صد سے زائد نمبرات حاصل ہوں گے انھیں آن لائن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ جنھیں 60فی صد نمبرات سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ اس میں ناکام قرار دیے جائیں گے۔ناکام ہونے یا 60 فی صد سے کم نمبرات لینے پر دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے۔اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Fill Your General Information

QUIZ

درج ذیل عبارت کا بغور مطالعہ کیجئے اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات لکھیے۔

علوم وفنون و حکمت میں جو خدمات مسلمانوں نے انجام دی ہیں وہ تہذیب انسانی پر ایک عظیم احسان ہے تحقیق و مشاہدے اور غور کرنے کی جس روح سے قرآن شریف نے متعارف کروایا اس کا لازمی نتیجہ یہی تھا۔ اس کے ماننے والوں نے اسے قبول کر کے جو تیزی بتائی وہ کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے ۔ دوراؤل میں مسلمانوں نے اپنی پہچان و بقا کی خاطر لڑی گئیں جنگوں سے فراغت حاصل کی تو بنار کے وہ ترقی وتہذیب کی خدمت کے لیے مصروف کار ہو گئے ۔ تاریخ انسانی محوحیرت ہے کہ جس تیزی سے قلت سپاہ و ہتھیار کے باوجود انھوں نے جنگوں میں عظیم الشان کامیابیاں حاصل کیں ، اسی سرعت کے ساتھ علوم وفنون و حکمت میں اپنا مقام بنالیا اور مخالفین ومعترضین کو کہیں چھپنے کے لیے جگہ نہ رکھی۔

سوال نمبر 1: تہذیب انسانی پر مسلمانوں کا عظیم احسان کون سا ہے؟ 2 Marks
سوال نمبر 2: قران شریف نے کون سی روح سے متعارف کروایا؟ 2 Marks
سوال نمبر 3: جنگوں سے فراغت کے بعد مسلمانوں کا کون سا اگلا قدم تھا؟ 2 Marks
سوال نمبر 4: مسلمانوں نے جنگوں میں کامیابی حاصل کی کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 Marks
سوال نمبر 5: یہ جنگیں کب ہوئیں؟ 2 Marks

ذیل میں دی گئی نظم کا بغور مطالعہ کیجئے اور دیے گئے سوالات کے جوابات کے صحیح متبادل کا انتخاب کیجئے۔

ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں دن گزارا
پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا
سن کر بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا
حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا
کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے

سوال نمبر 6: بلبل اداس کیوں تھا؟ 2 Marks
سوال نمبر 7: بلبل نے دن کیسے گزارا؟ 2 Marks
سوال نمبر 8: جگنو نے کس طرح بلبل کی مدد کرنی چاہیے؟ 2 Marks
سوال نمبر 9: بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
اس مصرع کو سادہ زبان میں کیسے لکھیں گے؟
2 Marks
سوال نمبر 10: دنیا میں کون سے اچھے لوگ ہیں؟ 2 Marks

صحیح متبادل کا انتخاب کر کے مربوط جملے کا پیراگراف تیار کیجئے۔

سوال نمبر 11: پنڈت جواہر لال نہرو بھارت کے پہلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تھے؟ 2 Marks
سوال نمبر 12: وہ گاندھی جی کو اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سمجھتے تھے؟ 2 Marks
سوال نمبر 13: بچے انہیں ۔۔۔۔۔۔۔کے نام سے یاد کرتے تھے؟ 2 Marks
سوال نمبر 14: پنڈت جواہر نہرو ۔۔۔۔۔پارٹی کے صدر تھے؟ 2 Marks
سوال نمبر 15: پنڈت جواہر نہرو کی پیدائش کے دن ۔۔۔۔۔۔۔منایا جاتا ہے؟ 2 Marks

ذیل میں دیے گئے اشتہار کو بغور پڑھ کر نیچے دیے سوالوں کے جوابات دیجیے۔

مفت ...... ! مفت ...... !

آنکھوں کے علاج کا کیمپ

تمام لوگوں کو اطلاع دیتے ہیں کہ بروز اتوار 12 مارچ 2017ء کوضلع پریشد اردو اسکول، پونہ میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ آنکھوں کی جانچ کا کیمپ رکھا گیا ہے۔ ضرورت مند حضرات اس سے استفادہ کریں ۔ وقت ، صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔

نوٹ : 40 سال سے زائد عمر والے مریضوں کو مفت دوائیاں دی جاۓ گی ۔

رابطہ : عبداللہ

نمبر : 1234567890

ماہر ڈاکٹر :

  1. ڈاکٹر عبدالکریم (ایم۔ایس )
  2. ڈاکٹر دیشپانڈے (ایم۔ایس )
(Feb 2018)
سوال نمبر 16: مندر جہ بالا اشتہار میں کیمپ کس روز رکھا گیا ہے؟ 2 Marks
سوال نمبر 17: مندر جہ بالا اشتہار میں کتنے ڈاکٹر کا ذکر آیا ہے؟ 2 Marks
سوال نمبر 18: اشتہار میں مفت دوائیوں کی سہولت کے لیے عمر کی کیا شرط رکھی گئی ہے؟ 2 Marks